DCO RAHIMYARKHAN VISIT THE GGHSS KHANPUR

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول خان پور میں زیر تعلیم 2332 طالبات کو سہولیات کی عدم فراہمی اور سکول میں صفائی کی ناقص صورتحال پر نوٹس لے کر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں کو سکول کا فوری وزٹ کرنے کے احکامات دیئے جس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے سکول کا وزٹ کر کے وہاں کی ابتر صورتحال فرنیچر کی توڑ پھوڑ واش رومز میں صفائی کا ناقص انتظام ،طالبات کی کلاسز درختوں کے سائے میں لگانے اور دیگر انتظامی معاملات میں نا اہلی پر سکول کی پرنسپل زیب النساء کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا اور انہوں نے ای ڈی او رحیم یار خان رانا محمد اظہر کو ہدایت کی کہ وہ سکول میں سہولیات کی عدم فراہمی کی مفصل رپورٹ ارسال کریں صوبائی وزیر کے وزٹ کے فوری بعد اسی سکول میں ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دورہ کیا انہوں نے اپنے دورے کے دوران صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کے ایکشن کے برعکس دوسرے احکامات جاری کیے جس میں سکول کی حالت زار کی نشاندہی کرنے والی سکول ٹیچرز کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ایک ہی سکول میں وزٹ کے دوران صوبائی وزیر اور ڈی سی او کے علیحدہ علیحدہ احکامات پر  شہری حیران رہ گئے  

Leave a Reply