پنجاب حکومت کا کل سے دکانوں کے اوقات کارمزید سخت کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا کل سے دکانوں کے اوقات کارمزید سخت کرنے کا اعلان

کل سے دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، میڈیکل اسٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا ۔ عوام محتاط ہو جائیں۔

 






پنجاب حکومت نے کل سے مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کااعلان کردیا، دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، اس سے پہلے دکانوں کی بندش کے اوقات کاررات 8 بجے تک تھے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کل سے گروسری، جنرل اسٹورز اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔اس لے بعد پولیس اورسول ادارے حرکت میں آئیں گے۔
میڈیکل اسٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر کورونا آرڈیننس کے تحت سزا دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب جناب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ فیصلہ عوام کی صحت اورزندگی کے حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144کے تحت گرفتار افراد کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا جائے۔