Corruption in GBPS 135-1L Bhatta Shiekhan Khan Pur

Corruption in GBPS 135-1L Bhatta Shiekhan Khan Pur

 

  [pukhto]

خان پورکے نواحی علاقہ چک 135 ون ایل بھٹہ شیخاں کے قریب بوائز پرائمری سکول میں اے ای او اور ہیڈ ماسٹر نے فنڈز ہڑپ کرنے کے لیے سکول کونسل کے اراکین من مرضی کے رکھ لیے ہیں جسکی وجہ سے ایک طرف تو سکول میں ترقیاتی ودیگر تعمیراتی کام نہیں ہو رہے تو دوسری طرف بوگس بل بنا کر ماہانہ حکومتی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عباس اور سکول کے ہیڈ ماسٹر مرزا محمد اکرم نے سکول کونسل میں محمد ارشاد ،محمدرمضا ن،محمد آصف اور محمد اکرم نامی افراد کو شامل کر رکھا ہے جو ایک طرف تو مقامی نہیں ہے اور دوسری طرف ان بوگس ناموں کے بل بوتے پر ہر ماہ سکول کے فنڈز ہڑپ کیے جا رہے ہیں جعلی اور بوگس بل تیار کر کے غیر مقامی ممبران کی معاونت سے فنڈز خرد برد کرنے کا سلسلہ جاری ہے مقامی افراد عبدالعزیز ،محمد امتیاز ،مشتاق احمد اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سکول کی بوگس سکول کونسل کے اراکین کو ختم کر کے سابقہ اڈٹ کرایا جائے اور دونوں افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

نمائند ہ خصوصی : فیاض بلوچ   –  خان پور

[/pukhto]

Corruption – Reforms

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply