COMPUTER TRAINING OF CLERKS IN PUNJAB

COMPUTER TRAINING OF CLERKS IN PUNJAB

[pukhto]

محکمہ تعلیم فیصل آباد نے سرکاری سکولز اور دفاتر کے تمام کلرکس کو کمپیوٹر ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع بھر کے 27 سکولز میں 5 جنوری سے ایک ماہ کی کمپیوٹر ٹریننگ شروع ہوگی جس میں کلرکوں کو مائیکروسافٹ آفس، ویب سائٹس کا استعمال اور ای میل سے متعلق تربیت دی جائے گی۔ ٹریننگ کے بعد کمپیوٹر ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے اور ٹریننگ میں غیر حاضر رہنے والے کلرکوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی ہوگی۔۔۔ ای ڈی او ایجوکیشن بشیر احمد زاہد گورایہ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولز اور محکمہ تعلیم کے دفاتر کے تمام کلرکس کو کمپیوٹر ایپلیکیشنز کے استعمال کی تربیت دی جائے گی اور تمام سپر کلسٹر ٹریننگ سپورٹ سنٹرز میں تربیتی سنٹرز بنائے جائیں گے جہاں 5 جنوری سے 29 جنوری تک ایس ایس ٹی کمپیوٹر سائنس ٹیچرز ضلع بھر کے کلرکوں کو تربیت دیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تربیت کے اختتام پر تمام کلرکوں کا کمپیوٹر ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کلرکوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران اور سکولز سربراہان کو 5 جنوری سے شروع ہونے والی تربیتی ورکشاپس میں ضلع بھر کے 100 فیصد کلرکوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمپیوٹر ٹریننگ ورکشاپ میں کلرکوں کو مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل ، پاور پوائنٹ ، ای میل اور ویب سائٹ کا استعمال سکھایا جائے گا۔

[/pukhto]