Compliance of SOPs related to COVID-19 in Education Facilitates in District Rahim Yar Khan

Compliance of SOPs related to COVID-19 in Education Facilitates in District Rahim Yar Khan




ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کی جانب سے سی ای او ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل اتھارٹی ) رحیم یار خان کو ایک ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ فوری طور پر کرونا کے حوالے سے تما م ایس او پیز پر فوری طور پر عمل کیا جائے ۔ کسی بھی پرائیوٹ یا سرکاری ادارے میں اس کی خلاف ورزی پائی جائے تو فوری طور پر اس ادارے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس لیٹر میں درج ذیل میں ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سماجی فاصلہ ۔ کم سے کم چھ فٹ
مین گیٹ پر سنیٹائزر کا استعمال
کلاس روم کے دروازے پر سنیٹائزر کا استعمال
طلبا کی کلاسز میں پچاس فیصد حاضری
ماسک کا استعمال
ہینڈ واش پوائنٹ پر صابن کی موجودگی
ٹمپریچر گن کا استعمال
اس حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی سکول نے اس کی خلاف ورزی کی تو اس سکول کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لیکن یہا ں یاد رہے کہ اس وقت ضلع رحیم یار خان میں اکثر نامی گرامی پرائیوٹ ادارے روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو بلا رہے ہیں ۔ اور ان لوگوں نے نئے سیشن کا آغاز بھی کر دیا ہے حالانکہ حکومت پنجاب کی جانب سے واضح ہدایات موجود ہیں کہ تمام قسم کے امتحانات مئی میں لے کر کلاسز کا اجرا ا سکے بعد کیا جائے گا۔



aa