All School COUNCILS DISSOLVED by DCO RAHIMYARKHAN

All School COUNCILS DISSOLVED by DCO RAHIMYARKHAN

Dated:17-08-2016
ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کا ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں موجود سکول کونسلز تحلیل کرنے کا حکم، این ایس بی فنڈز کے شفاف استعمال کے لئے اچھی شہرت کے حامل افراد کو سکول کونسلز میں، سکولوں کی کارکردگی، صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت، غیر مصدقہ انرولمنٹ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے ضلع بھر کے تعلیمی اور مانیٹرنگ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے معیاری تعلیم کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے لئے غیر معمولی اقدامات کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے جس کی بڑی وجہ انتظامی سیٹوں پر موجود غیر تجربہ کار اساتذہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ بہترین معلم تو ہو سکتے ہیں مگر ان میں انتظامی صلاحیتیں کم ہیں جو مسائل کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کا معیار تعلیم میں 36سے29نمبر پر آنا کسی صورت قبل نہیں مزید اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بہتری اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لئے سابقہ تمام سکول کونسلز تحلیل کر دی جائیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے پڑھے لکھے اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو سکول کونسلز میں شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم بہتر اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیں ذمہ داریاں لینا ہو ں گی۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں فنڈز کا صیح استعمال نہیں ہو رہا جس کے باعث مسائل کا سامنا ہے ناقص انتظامی صلاحیتوں کے حامل سکول سربراہان کی فہرستیں مرتب کی جائیں جنہوں نے اپنے سکول کی خوبصورتی، بہتر ماحول کی فراہمی اور معیار تعلیم کو کوئی توجہ نہیں دی ایسے سربراہان کو اپنے عہدوں پر رہنے کی کوئی ضرورت نہیںان کی جگہ بہتر انتظامی صلاحیتوں کے حامل اساتذہ کو مشروط مواقع فراہم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں غلط انرولمنٹ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں تمام سکولوں کو تفصیلی معائنہ کریں جس میں سکول میں صفائی، معیار تعلیم ، سہولیات کی دستیابی و عدم دستیابی سمیت تمام امور کی مفصل رپورٹ مرتب کریں جس میں ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے ۔انہوں نے مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ سکولوں کے دورہ پر اپنے تحفظات بارے سکول سربراہ کو آگاہ کریں اور انہیں ایک ٹائم فریم دیں عدم تعاون کی صورت میںفوری متعلقہ تحصیل افسر کو رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں گروہ بندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اساتذہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں اگر سکول میں کوئی بد نظمی یا مسائل ہیں تو متعلقہ اتھارٹی کو آگاہ

Leave a Reply