Affidavit about Corruption of MR. Abdul Ghafoor Clerk Tehsil Liaquat pur District Rahim Yar Khan

Affidavit about Corruption of MR. Abdul Ghafoor Clerk Tehsil Liaquat pur District Rahim Yar Khan




عبدالغفور ولد غلام مصطفی سکنہ لیاقت پور ٹاون کمیٹی کچی منڈی تحصیل لیاقت پور  کلرک محکمہ تعلیم  نے کرپشن کرتے ہوئے ۔ محمد شاہد ولد خدا بخش سے مبلغ ایک لاکھ پنتالیس ہزار روپے رشوت وصول کی اور محکمہ تعلیم میں اسٹنٹ کلرک بھرتی کروانے کے لئے وعدہ کیا۔2019 میں ہونے والی بھرتی میں عبدالغفور  کلرک لیاقت پور  محمد شاہد ولد خدا بخش کو معذور کوٹہ پر جاب دلوانے میں ناکام رہا ۔ جس پر محمد شاہد ولد خدا بخش نے اپنی درخواست ڈی پی او افس رحیم یار خان میں جمع کروا دی بعد ازا   عبدالغفور  کلرک لیاقت پور نے گواہان کی موجودگی میں رقم مبلغ رقم  145000 روپے   علاقہ معززن عبدالغفار شاہ ، احسان الحق صدیقی ، اور محمد شاہد ولد خدا بخش کے گواہان امام بخش اور محمد عارف کی موجودگی میں طے پا یا کہ وہ اپنی مسز کا چیک نمبر 1488370 بنک نیشنل بنک آف پاکستان لیاقت پور برانچ دے رہا ہے اور اصل چیک 13 جولائی 2020 شام کو گھر جا کر دے گا۔

اس سارے  اعترافی بیان کہ بعد اب اس کلرک کی کرپشن کسی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ جناب محترم رانا  اظہر اقبال صاحب کا کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرنا ایک درست اقدام تھا۔ جس کی آج وہ سزا بھگت رہے ہیں ۔ اس وقت  محترم رانا  اظہر اقبال صاحب سابقہ چیف ایگزیکٹو آفسیر رحیم یار خان کی مثبت اقدامات کی وجہ سے ایلیمنٹری آفسز سے تقریبا کرپشن کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔ تما م کلرکس جو لمبے عرصہ سے ڈپٹی اور ڈی ای او آفسز میں تعینات تھے ۔ ان کو ہائی سکولز میں بھیج دیا گیا ہے اور وہاں سے بہترین کلرکس کو  ڈپٹی اور ڈی ای او آفسز رحیم یار خان اور اس کی چاروں تحصیلوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ محترم جناب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر تعلیم پنجاب سے گزارش ہے کہ اگر آپ رانا اظہر اقبال کو واپس اس ضلع میں نہ بھیج سکیں تو کم سے کم ان جیسا دبنگ اور ایماندار آفیسر ضرور بھیج دیجیے گا۔ تاکہ جنوبی پنجاب کے اس پسماندہ ضلع کا تعلیمی معیار کچھ نہ کچھ بہتر ہو سکے۔