A YOUNG MAN ILLEGAL CUSTODY OF PUNJAB POLICE IN ZAHIR PIR POLICE STATION RAHIMYARKHAN

A YOUNG MAN ILLEGAL CUSTODY OF PUNJAB POLICE IN ZAHIR PIR POLICE STATION RAHIMYARKHAN

خان پور (نامہ نگار )ظاہر پیر پولیس نے ڈیڑھ سال سے لاپتہ نوجوان کو بازیاب کرنے کے بعد 10روز سے اپنی غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے اعلیٰ افسران کو پیش کرنے کا بہانہ کر کے بیٹے کوملزمان کے حق میں مرضی کا بیان دلوانے کے لیے پولیس کوشاں ہے یہ الزام ججہ عباسیاں کے رہائشی منیر احمد نے اپنی بیوی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لگایا منیر احمد نے کہا کہ میرے بیٹے حسنین کو علاقہ کے اوباشوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے روزگار کا جھانسہ دے کر اغوا کیاور اسے مختلف علاقوں میں چھپائے رکھا بااثر افراد کی پشت پناہی کے باعث پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گزشتہ روز اغوا کاروں نے بیٹے کی واپسی کے لیے تاوان طلب کیا جس کا ہم نے ڈی پی او رحیم یار خان کو تحریری درخواست دی جس کے بعد ظاہر پیر پولیس 10روز قبل میرے بیٹے حسنین کو برآمد کر لائی لیکن گزشتہ 10روز سے بیٹے حسنین کو پولیس نے اپنی غیر قانونی تحویل میں تھانہ کی حوالات میں بند کر رکھا ہے اور اغوا کاروں کے حق میں بیان دینے کے لیے حوالات میں بند بیٹے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور ہمیں وز یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کے بیٹے کو اعلیٰ افسران کے سامنے پیش کرنا ہے منیر احمد نے ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور سے مطالبہ کیا کہ ہمارے برآمد ہونے والے بیٹے حسنین کو فوری طور پر ظاہر پیر پولیس کی غیر قانونی حراست سے رہا کرایا جائے تاکہ اپنی مرضی کا بیان دے کر اغو ا کاروں کے خلاف کاروائی کرا سکیں ۔

A YOUNG MAN ILLEGAL CUSTODY OF PUNJAB POLICE IN ZAHIR PIR POLICE STATION RAHIMYARKHAN
A YOUNG MAN ILLEGAL CUSTODY OF PUNJAB POLICE IN ZAHIR PIR POLICE STATION RAHIMYARKHAN

Leave a Reply