AEOs Show zero interest in orders of DEO(EE-M) & CEO DEA Rahim Yar Khan
رحیم یار خان ضلع کے اندر سیکرٹری سکولز کے ایک مراسلہ کو مد ںظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری) رحیم یار خان نے ڈینگی کے حوالے سے رحیم یار خان کی چاروں تحصیلوں میں اے ای اوز کی خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا ۔ جس میں تحصیل وایز تمام اے ای اوز نے شرکت کرنا تھی ۔ اس میٹنگ کے بارے میں تمام اے ای اوز کو ایک دن پہلے انفارم کر دیا گیا۔ لیکن ضلع رحیم یار خان کے اے ای اوز نے رانا محمد نوید چیف ایگزیکٹو آفیسر رحیم یار خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری) رحیم یار خان کے تمام احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ۔ اس میٹنگ میں زیادہ تر اے ای اوز نے کوئی انٹرسٹ شو نہ کیا ۔ اس وجہ سے باقی ہونے والی میٹنگز کو کینسل کر دیا گیا۔
اس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری) رحیم یار خان نے رانا محمد نوید چیف ایگزیکٹو آفیسر رحیم یار خان سے ان تمام اے ای اوز کے خلاف مناسب کاروائی کرنے کی اسدعا کی ہے۔ جس کا باقائدہ مراسلہ بذریعہ چٹھی بھجا گیا ہے۔ اب جناب رانا محمد نوید چیف ایگزیکٹو آفیسر رحیم یار خان پر منحصر ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری) رحیم یار خان کی عزت کا خیال کرتے ہیں یا ان اے ای اوز کو معاف کر دیتے ہیں۔