خان پور ۔ججہ عباسیاں میں سکول ٹیچر کا 8 سالہ بچے پر بد ترین تشدد

بریکنک نیوز آپ نیوز چینیل پر///
خان پور ۔ججہ عباسیاں میں سکول ٹیچر کا 8 سالہ بچے پر بد ترین تشدد
خان پور ۔تشدد سے بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔
خان پور ۔ظاہرپیر۔ورثا نے ٹیچر کے خلاف کاروائی کے لئے تھانہ ظاہرپیر میں درخواست دے دی۔
خان پور ۔ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔پولیس
خان پور ۔بچے کے والد کا سکول انتظامیہ اور ٹیچر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
خان پور ۔بچے پرتشدد فیضان پبلک




سکول کی ٹیچر خالدہ نے کیا ۔

وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم جناب مراد راس صاحب سے گزارش ہے کہ وہ ذرا ان پرائیویٹ سکولوں کی طرف توجہ دیں ۔ جو صرف کاروبار کر رہے۔ اور میڈیا پر بدنام سرکاری سکولوں کو کیا جا رہا ہے جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

خانپور: میں سبق نہ یاد کرنے پر سکول ٹیچر آپے سے باہر ہوگئی،،8سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹانگ توڑ کر سکول سے باہر پھینک دیا،ورثاء نے کاروائی کیلئے درخواست تھانہ ظاہر پیر میں دیدی
خانپور: کے نواحی علاقہ ججہ عباسیاں میں پرائیویٹ سکول کی ٹیچر جلاد بن گئی،،سکول ٹیچر خالدہ نے سبق نہ یاد کرنے پر 8سالہ کمسن طالب علم محمد عمیر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،،سکول ٹیچر نے عمیر پر بد ترین تشدد کرتے ہوئے ٹانگ توڑ دی اور سکول سے باہر پھینک دیا،،اطلاع ملنے پر ورثاء موقع پر پہنچے اور بچے کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر ظاہر پیر منتقل کردیا،،متاثرہ بچے کے مطابق سبق نہ یاد کرنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،،ورثاء نے پرائیویٹ سکول کی ٹیچر خالدہ کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست تھانہ ظاہرپیر میں دیدی

ملک محمد اشرف خانپور

03337473200








Leave a Reply